”نسیم شاہ کو اکیڈمی میں بیٹنگ شروع کروائی ہے “بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے فاسٹ باؤلر کی ماہرانہ شاٹس کے پیچھے کا راز بتا دیا 

”نسیم شاہ کو اکیڈمی میں بیٹنگ شروع کروائی ہے “بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے فاسٹ ...
”نسیم شاہ کو اکیڈمی میں بیٹنگ شروع کروائی ہے “بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے فاسٹ باؤلر کی ماہرانہ شاٹس کے پیچھے کا راز بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہاہے کہ نسیم شاہ کو اکیڈمی میں بیٹنگ شروع کروائی ہے اور وہ بہترین کھیلا، افغانستان کے خلاف نسیم شاہ نے کیریئر کی 2بہترین شاٹس کھیلیں۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاوید میانداد کے بعد نسیم شاہ نے بہترین یادگار چھکے لگائے ، بابراعظم پر بر اوقت نہیں ہے صرف قسمت ساتھ نہیں دے رہی ، نواز نے بھارت کے خلاف پراپر شاٹس کھیلیں ، جیسی پرفارمنس کھلاڑی دے رہے ہیں لگتا ہے کہ ایشیا ءکپ جیتیں گے ۔کھلاڑیوں کی محنت دیکھ کر لگتا ہے کہ اتوار کو ٹورنامنٹ جیتیں گے ، شاداب اور نواز نے بھی بھر پور طریقے سے پلان پر عمل کیاہے ، محمد رضوان ٹیم کیلئے لڑ رہاہوتاہے ، بھارت کے خلاف رضوان انجرڈ ہو کر بھی رننگ کر رہا تھا ۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان نے انتہائی اہم میچ میں افغانستان کو 1 وکٹ اور 4بالز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی جس میں سب سے اہم کردار نسیم شاہ کے آخری اوور میں مارے گئے 2چھکوں نے ادا کیا ، نسیم شاہ کے میدان میں آنے سے پہلے افغان کرکٹ ٹیم کے باؤلر فرید نے پاکستانی بیٹسمین آصف کے ساتھ بدتمیزی بھی کی تھی تاہم ایمپائر نے درمیان میں آکر معاملہ سنبھالا ۔

مزید :

کھیل -