استعفیٰ بھیجا نہ نام لکھا، پی ٹی آئی کا رہنما جس نے استعفے کی منظوری اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

استعفیٰ بھیجا نہ نام لکھا، پی ٹی آئی کا رہنما جس نے استعفے کی منظوری اسلام ...
استعفیٰ بھیجا نہ نام لکھا، پی ٹی آئی کا رہنما جس نے استعفے کی منظوری اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
سورس: Facebook/ShakoorShadOfficial

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اپنے استعفے کی منظوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، الیکشن شیڈول معطل کر کے سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

جیو نیوز کے مطابق  2018 کے انتخابات میں لیاری سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے بننے والے شکور شاد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا، پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لیے گئے۔

شکور شاد نے کہا کہ استعفیٰ سپیکر کو بھیجا نہ نام لکھا اور نہ ہی تاریخ ڈالی، پی ٹی آئی نے بتایا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے ہیں، استعفے پر عمران خان سے اظہار یکجہتی اور سیاسی مقاصد کے لیے دستخط کیے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -