خاتون سے مبینہ زیادتی،2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد گرفتار

خاتون سے مبینہ زیادتی،2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد گرفتار
خاتون سے مبینہ زیادتی،2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چوہنگ علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی" سماء"کے مطابق پولیس تھانہ چوہنگ میں درج کروائی گئی درخواست میں خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم حسن نے میرے ساتھ زیادتی کی اور پھر اگلے روز بلیک میل کرتے ہوئے مجھے دوبارہ بلایا اور پھر وہاں پر ملزم ارسلان نے میرے ساتھ زیادتی کی جو کہ پولیس کانسٹیبل ہے اور ان کے ساتھ ایک اور ملزم کانسٹیبل احمد بھی تھا ، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے ،جبکہ  تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا  گیا ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -