مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کیلئےکئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئرکردی

مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کیلئےکئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئرکردی
مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کیلئےکئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئرکردی
سورس: Twitter/@MuradSaeedPTI

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کے لیے کئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کردی۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نےکل ہونے والے جلسے میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا تھا جب کہ مراد سعیدکی شیئر کی گئی ویڈیو میں فیصل جاویدکو سیاہ کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں جلسہ کیا گیا تھا جس سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔مراد سعید نےکل 6 ستمبرکے جلسےکے بجائے تحریک انصاف کے پرانے جلسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کل کے جلسے کے مقابلے میں قدرے زیادہ افراد موجود تھے۔

خیال رہےکہ پی ٹی آئی کے پشاور  میں کل کے جلسے میں کارکنوں کی شرکت کم رہی تھی، جس کا اعتراف خود معاون خصوصی خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بھی کیا۔