عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ پشاور کے زیر اہتمام کانفرنس 

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ پشاور کے زیر اہتمام کانفرنس 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ پشاور کے زیر اہتمام 48 واں سالانہ فقید المثال کانفرنس پشاور کے چوک ختم نبوت قصہ خوانی میں منعقد ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مرکزیہ حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد نے فرمایا کہ اسوقت خطبا امت کا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐہے جس کی سرگرمیاں ملک کے اندر اور ملک کے باہر فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے وقف ھے! اور کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے خواجہ عبدالماجد صدیقی نے فرمایا پاکستان زندہ باد اسی لیے ھیکہ یہاں عقیدہ ختم نبوت زندہ باد ھے تحفظ ختم نبوت پاکستان کی بقا سلامتی کی واحد ضامن ھے اور کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما خطیب اسلام حضرت مولانا قاضی احسان احمد نے فرمایا عقیدہ ختم نبوت اسلام کا قطعی اور اجماعی عقیدہ ہے جو کہ ضروریات دین میں سے ہے عہد نبوت سے لیکر آج تلک امت کا متفقہ عقیدہ رھااور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رھنما مفتی راشد مدنی نے کہا نبی علیہ السلام بلاکسی تاویل اور تخصیص کے خاتم النببین ہے آپ علیہ السلام کی ختم نبوت پر ایمان لانا اسلام اور انکار کفر ھے اور کانفرنس میں حضرات علما کرام اور شمع ختم نبوت کے پروانوں نے جوق درجوق شرکت کی؛ کانفرنس میں حضرت مولانا خیر البشر صاحب نے کرسی صدارت کیطرف سے قراردادے پیش کی جوکہ عاشقان ختم نبوت نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔اور آخر میں نائب امیر مرکزیہ کی اختتامی دعا پر اجتماع ختم ھوا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -