پشاور‘ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن‘ 2 گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ ارمڑ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے جدید خودکار اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ ارمڑ پولیس نے نواحی علاقوں میں مختلف جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ایس ایچ اوتھانہ ارمڑ محمد علی کی جانب سے ہونے والی کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں افتخار ولد امیر نواز اور راشد ولد محمد جاوید شامل ہیں جو ارمڑ پایاں کے رہائشی ہیں، دونوں ملزمان غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے جدید خودکار اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، تھانہ ارمڑ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زایوں پر تفتیش شروع کر دی ہے