جنوبی وزیرستان، فلور ملز مالکان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا گٹھ جوڑ

        جنوبی وزیرستان، فلور ملز مالکان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا گٹھ جوڑ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان: فلور ملز مالکان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا گٹھ جوڑ، علاقہ محسود کو ملنے والے سبسڈائزڈ آٹے کی ترسیل میں گڑ بڑ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعین کئے گئے مقدار کے برعکس کم سپلائی دی جانے لگی۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کیلئے مختص شدہ سستا آٹا روزانہ کے حساب سے سب ڈویژن لدھا اور سرویکائی کو دئے جانے والے آٹے کی بوریوں کی تعداد میں سینکڑوں بوریاں کم کرکے بلیک میں فروخت کیا جاتا ہے اور سرکاری بوری پر لگے ناٹ فار سیل کی پیکنگ تبدیل کرکے ضلع کے مختلف بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔ سول سوسائٹی رہنما ملک مدا نور محسود نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -