بارشیں اور سیلاب،ضمنی انتخابات مؤخر ہونے کا امکان

بارشیں اور سیلاب،ضمنی انتخابات مؤخر ہونے کا امکان
 بارشیں اور سیلاب،ضمنی انتخابات مؤخر ہونے کا امکان

  

   اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مؤخر ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق حلقے NA-22 مردان، NA-24 چارسدہ، NA-31 پشاور، NA-45 کرم، NA-108فیصل آباد،NA-118 ننکانہ صاحب، NA-237ملیر کراچی، NA-239کورنگی کراچی، NA-246کراچی جنوبی پر ضمنی انتخابات 25ستمبر کو ہونگے،اسی طرح NA-157 ملتان، PP-139 شیخوپورہ اور PP-241 بہاولپور پر انتخابات 11 ستمبر کو ہونا طے پائے ہیں۔اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -اسلام آباد -