عمیر صابر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ' ماں 'بہن اور خالہ زاد بھائی قاتل نکلے

عمیر صابر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ' ماں 'بہن اور خالہ زاد بھائی قاتل نکلے

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود دلولہ مکڑواہی کے رہاشی 27 سالہ نوجوان عمیر صابر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا سگی ماں اور بہن اور خالہ زاد بھائی بشارت قاتل نکلے ڈی ایس پی بالاکوٹ سراج اور ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ دلبر شاہ نے صحافیوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہاھے کہ یکم ستمبر کو تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں رات اٹھ بجے عمیر صابر کی خودکشی کی والدہ کی جانب رپورٹ درج کرائی گئی ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ سید دلبر شاہ تفتیشی ٹیم کے ھمراہ ہسپتال پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چل گیا یہ خود کشی نہیں بلکہ قتل ھے جو کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کلہاڑیوں کے وار ثابت ہوا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ دلبر شاہ نے انتہائی باریکی سے اور مختلف طریقوں سے کیس کی حقیقت چند گھنٹوں سامنے رکھ دی اور مجرموں کو گرفتار کر لیا دوران تفشیش پتہ چلا کہ عمیر کا قتل چھوٹے بھائی کے سامنے ہوا جسے ڈرا دھمکا کر زبان بند رکھنے کا کہا گیا والد صابر اور ابرھیم چھوٹے بھائی نے بتایا کہ والدہ اور چھوٹی بہن اور خالہ زاد بشارت نے ملکر قتل کیا اس سانحہ کو گھریلو ناچاکی کی وجہ بتائی سراج خان اور ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ دلبر شاہ نے مزید بتایا کہ علاقہ کے لوگوں کے بھر پور تعاون سے ملزم تک رسائی حاصل ہوئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -