عمر کوٹ میں پی پی ایچ آئی نے میڈیکل کیمپ قائم کردیا

عمر کوٹ میں پی پی ایچ آئی نے میڈیکل کیمپ قائم کردیا
عمر کوٹ میں پی پی ایچ آئی نے میڈیکل کیمپ قائم کردیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )  سیلاب متاثرین کو میڈیکل کی فوری سہولیات کی فراہمی کےلیے  پی پی ایچ آئی نے خصوصی میڈیکل کمیپ قائم کردیا ،  یہ میڈیکل کیمپ چوبیس گھنٹے مسلسل سیلاب زدگان کو علاج معالجے کی ہرممکن طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی ایچ آئی کے ایم اوہیڈکوارٹر فوکل پرسن رین ایمرجنسی فارکیمپس ڈاکٹر شیر محمد مہر،منیجر ابراہیم کمبار کرشن میگھواڑ ،نے بتایا کہ   کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز خواتین ڈاکٹر بھی مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات بھی دی جاری ہیں۔

نندلال میگھواڑ نے میڈیا کے نمائندوں کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ  اس کیمپ میں الٹراساؤنڈ سمیت مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کی بھی سہولت ہےاور یہ تمام  ٹیسٹ مفت کیےجارہےہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -