معمولی تنازعہ پر قریبی رشتہ دار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

معمولی تنازعہ پر قریبی رشتہ دار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے شناختی کارڈ بنوانے کے معمولی مسلہ پر قریبی رشتہ دار کو قتل کرنے والے شریک ملزم کو گرفتار کر لیا، مقتول عبدالخالق کا اپنے ہم زلف صدیق کے ساتھ شناختی کارڈ بنوانے کے مسلہ پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم صدیق نے ساتھی ملزم ناصر خان کے ساتھ مل کر اپنے ہم زلف کو راستہ سے ہٹانے کا منصوبہ بنا کر قتل کر دیا، ملزم صدیق واردات کے بعد فرار ہو چکا ہے جبکہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے شریک ملزم ناصر خان کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی ہے، گرفتار ملزم ناصر خان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم صدیق ولد محمد زادہ نے شریک ساتھی ناصر خان ولد محمد اشرف کے ساتھ مل کر اپنے ہم زلف عبدالخالق کو قتل کر دیا ہے اور وارات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ اعجاز خان نے فوری موقع پر پہنچ کر شریک ملزم ناصر خان کو دھر لیا جبکہ ملزم صدیق پولیس ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہو چکا تھا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے ملزم ناصر خان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران واردات کا اعتراف کیا ہے، مقتول کے بھائی مدعی نو ر خالق کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -