چیچہ وطنی،پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

چیچہ وطنی،پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) چھوٹے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، نواحی گاؤں 21/14-L کے رہائشی عمر دراز کی بڑی بہن سونیا بی بی نے کچھ سال قبل پسند کی شادی کی جس کا ملزم کو رنجش تھا گزشتہ روز اس نے سونیا پر چھریوں کے پے در پے وار کر دیے اور موقع سے فرار ہو گیا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، پولیس تھانہ شاہکوٹ نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا کر تفتیش شروع کر دی۔

بہن قتل

مزید :

صفحہ آخر -