پارا چنا‘ جرگہ کی شبانہ روز کوششوں سے دیرینہ تنازعہ حل ہو گیا

پارا چنا‘ جرگہ کی شبانہ روز کوششوں سے دیرینہ تنازعہ حل ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے خیواص قبائل نے کہا ہے کہ جرگہ کی کوششوں سے ان کا چالیس سالہ تنازعہ حل ہوگیا ہے مگر بعض قبائل ان کے جائیداد پر بلاجواز قبضے کی کوشش کررہے ہیں پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم خیواص قبائل کے رہنماؤں کربلائی عنایت حسین، حاجی طاہر حسین، حاجی اصغر جان، کربلائی صوبیدار محبوب علی، اقبال حسین اور سراج حسین نے کہا کہ لنڈیوان کے علاقے میں جائیداد کے چالیس سالہ تنازعہ کو قبائلی عمائدین نے حل کرلیا ہے مگر باقاعدہ جرگے کے فیصلے کے باوجود لنڈیوان میں ہمسایہ کے طور پر کچھ عرصہ رہنے والے منگل قبائل ناجائز قبضہ کی کوشش کررہے ہیں اور ایس ایچ او کی ایک غلط رپورٹ کی وجہ سے علاقے میں دفعہ 145 لگایا ہے اور انہیں اپنے ہی علاقے میں آبادی کرنے سے روکا جارہا ہے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بلاجواز مداخلت بند کرواکر انہیں اپنے علاقے میں مکانات کی تعمیر کی اجازت دیں اور دفعہ 145 ختم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -