افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او نے آصف علی پر پابندی کا مطالبہ کردیا

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او نے آصف علی پر پابندی کا مطالبہ کردیا
افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او نے آصف علی پر پابندی کا مطالبہ کردیا
سورس: Twitter/@ACBofficials

  

 دبئی(آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی)کے سابق چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی نے ایشیاکپ کے بقیہ میچوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔سابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان باولر فرید احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ میں آصف علی پر بقیہ میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی کا یہ عمل حماقت کے سوا کچھ نہیں تھا، انہیں بالر کو دھکا اور پرتشدد رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھے، کسی بھی بالر کو جشن منانے کا حق ہے۔گزشتہ روز افغانستان اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے میچ میں آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچایا۔قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے جبکہ افغان شائقین نے پاکستان سے ہار پر گرانڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائق شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

کھیل -