پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اعلان
سیول (رضا شاہ) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی ویلفئیر کمیٹی کے مطابق ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ میں ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی، یہ میڈیکل کیمپ 10 ستمبر کو سندھ کی تحصیل ڈگری کے علاقہ دیہہ 154 بی میں صبح ساڑھے نو بجے سے سہ پہر ساڑھے چار بجے تک لگایا جائے گا۔
کیمپ میں ماہرِ امراض سیلاب متاثرین کا معائنہ کر کے مفت ادویات بھی تقسیم کریں گے، یاد رہے کہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا مسلسل سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور دوسری ضروریاتِ زندگی کی اشیاء فراہم کرتی آ رہی ہے،پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کا میڈیکل کیمپ ہمدرد آرگنائزیشن کے زیرِ انتظام چلایا جائے گا۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے ممبران اور ذمہ داران نے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اِس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔