نسیم شاہ 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے

نسیم شاہ 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے
نسیم شاہ 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے

  

شارجہ(آئی پی ایس )پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے، انہوں نے بدھ کو ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمدنبی کو آﺅٹ کر کے ہم وطن باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔نسیم شاہ نے 19 سال اور 204 دنوں میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ شاہین آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کر کے کم عمرترین باﺅلر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں نسیم شاہ پاکستان کی طرف سے باﺅلنگ کا آغاز کرتے ہیں اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ انہوں نے رواں ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چار میچز میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل -