کینیڈا  پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے مزید امداد فراہم کریگا، پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمان سلمیٰ زاہد

کینیڈا  پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے مزید امداد فراہم کریگا، پاکستانی نژاد ...
کینیڈا  پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے مزید امداد فراہم کریگا، پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمان سلمیٰ زاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( طاہر محمود چودھری سے) پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد، بچاو اور بحالی کی سرگرمیوں کے حوالے سے کینیڈین دارلعوام میں قائم کینیڈا-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس ہوا. جس کی صدارت گروپ کی سربراہ اور پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمان سلمیٰ زاہد نے  کی جبکہ اجلاس میں کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ اور کینیڈین وزارت خارجہ کے حکام کے علاوہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فاونڈیشن (آئی ڈی آر ایف) کینیڈا اور اسلامک ریلیف تنظیموں کے نمائندے خصوصی طور پر شریک ہوئے. 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ظہیر جنجوعہ نے شرکاء کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی، املاک اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات سے تفصیلاً  آگاہ کیا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمیٰ زاہد نے کہا کہ کینیڈا پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس کا مقصد ارکان پارلیمان کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں، امداد اور بحالی کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار، اقدامات اور اس حوالے سے کینیڈا کی جانب سے فراہم کردہ امداد  اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرنا ہے. 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی کے لیے مزید امداد کا جلد اعلان ہو گا۔  پاکستان میں انسانی بنیادوں پر فوری نوعیت کی ضروری امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعمیر نو کے حوالے سے طویل المدتی شراکت اور ساتھ دیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں کینیڈین پارلیمان کے لگ بھگ ڈیڑھ درجن اراکین شریک ہوئے.