پاکستانی کمیونٹی کوریا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری
سیول (رضا شاہ) پاکستانی کمیونٹی کوریا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے، پاکستانی کمیونیٹی کوریا بیک وقت پورے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کمیونیٹی کوریا کے ذمہ داران نے کوریا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ مشکل کے اِس وقت میں اپنے مجبور بہن بھائیوں کی مدد کیلئے بھرپور تعاون کریں تا کہ آپ کی دی ہوئی امداد کو حق داروں تک جلد سے جلد پہنچایا جا سکے۔ پاکستانی کمیونیٹی کوریا کے سینیئر ممبر شہزاد ساقی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے دی گئی بڑی امداد متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے ۔
پاکستانی کمیونیٹی کوریا کے ذمہ داران نے امداد دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اِس کارِ خیر میں حصہ ڈال رہے ہیں اللہ کریم اُن سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔