”یہاں3 سال کیلئے نہیں آیا، میں دوسرے چیئرمین کی طرح نہیں ہوں “رمیز راجہ نے واضح کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ ٹی ٹوینٹی خراب کرکٹ ہے تو اس کے ایونٹس نہ ہوں اور اس کی رینکنگ بھی نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا کہناتھا کہ پلیئرز کو ہم عزت دیں گے ، میں یہاں 3 سال کیلئے نہیں آیا میں دوسرے چیئر مین کی طرح نہیں ہوں ، کوشش ہے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے ، عہدہ سنبھالنے کے بعد بھر پور کوشش کی کہ پاکستان کرکٹ ترقی کرے ، پاکستان ٹیم کا ٹاپ 10ٹیموں میں نام آنا بہت بڑی کامیابی ہو گی ، پاک افغان کرکٹ میچ ، پاکستانی تماشائیوں پر تشدد کا معاملہ زیر بحث ہے ۔