انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 223.42 روپے تھی جس میں آج پورا دن چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 225.42 روپے پر بند ہو گیاہے ۔