بلوچستان میں آٹے کی قلت ،کوئٹہ میں 20 کلو کا تھیلہ 2600 روپے کا ہوگیا

بلوچستان میں آٹے کی قلت ،کوئٹہ میں 20 کلو کا تھیلہ 2600 روپے کا ہوگیا
بلوچستان میں آٹے کی قلت ،کوئٹہ میں 20 کلو کا تھیلہ 2600 روپے کا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں آٹے کی قلت برقرار ہے، جس کے باعث صوبائی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے، بصورت دیگر جمعرات سے شہر کے تمام تندور بند رہیں گے۔

پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ روٹی مہنگی کرنے یا اس کا وزن کم کرنے  پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں ،ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ جمعرات کو تندوروں پر روٹی نہیں ملے گی، صارفین متبادل انتظام کرلیں۔