39 ویں سالگرہ پر کترینہ کیف کا موڈ خراب، وکی کوشل نے ڈانس سے ٹھیک کر دیا

39 ویں سالگرہ پر کترینہ کیف کا موڈ خراب، وکی کوشل نے ڈانس سے ٹھیک کر دیا
39 ویں سالگرہ پر کترینہ کیف کا موڈ خراب، وکی کوشل نے ڈانس سے ٹھیک کر دیا
سورس: @facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکی 39 سالگرہ پروکی کوشل نے ان کا موڈ کیسے ٹھیک کیا۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم "فون بھوت"کی پروموشن کے لیے اپنے ساتھی اداکاروں ایشان کھٹر اور سدھارتھ چترویدی کے ہمراہ کرن جوہر کے شو "کرن ود کوفی" میں شرکت کی۔ جہاں اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی 39 ویں سالگرہ کی تقریب اوراپنے شوہروکی کوشل سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا کہ "کیسے انہوں نےانکے خراب موڈ کو ٹھیک کیا تھا"۔
انہوں نے بتایا کہ" اپنی 39 ویں سالگرہ پر میرا موڈ کافی خراب تھا تو وکی نے میرا موڈ ٹھیک کرنے کے لیے سالگرہ پر ایک کنسرٹ کیا، جس میں انہوں نے صرف45 منٹ کے دوران میرے تمام گانوں پر ڈانس کیا"۔انہوں نے مزید کہا کہ"وکی کوشل کے ایسا کرنے پر مجھے کافی حیرانی ہوئی کے یہ کیسے میرے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں"۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف 16 جولائی کو 39 سال کی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی 39 ویں سالگرہ وکی کوشل اپنے بہن بھائیوں اور انڈسٹری کے کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ مالدیپ میں منائی تھی۔ 

مزید :

تفریح -