نسیم چھوٹا بچہ ہے، ارسلان نصیر کی بھارتی اداکارہ اروشی سے درخواست

 نسیم چھوٹا بچہ ہے، ارسلان نصیر کی بھارتی اداکارہ اروشی سے درخواست
 نسیم چھوٹا بچہ ہے، ارسلان نصیر کی بھارتی اداکارہ اروشی سے درخواست
سورس: @instagram/cba.arslan.naseer

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل اروشی روٹیلا سے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دور رہنے کی تنبیہ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ "میں واقعی اروشی روٹیلا کو نہیں جانتا نہ ہی میرے پاس اتنا ٹائم ہے کہ میں ان کے لیے سرچ کروں کہ یہ بہن کو ن ہیں؟"اداکار نے کہا کہ" حال ہی میں اروشی نے نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایڈیٹ شرماتی ہوئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، میری ان سے درخواست ہے کہ بہن نسیم شاہ سے دور رہیں وہ چھوٹا بچہ ہے، اگر آپ کی وقت پر شادی ہو جاتی تو اتنا بڑا تو آپ کا بیٹا ہوتا لہٰذا سائیڈ پر ہو جائیں"۔ارسلان نصیر نے اروشی اور بھارتی کرکٹر کے درمیان مبینہ افیئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "سنا تھا دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے، ہوسکتا ہے یہ انھیں جلانے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہی ہوں لیکن ان سے درخواست ہے کہ سائیڈ پر ہو جائیں اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں"۔


یاد رہے کہ اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیوانسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی گئی تھی ،جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فین ہیں.

مزید :

تفریح -