آئی جی موٹروے کا کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ کا دورہ

آئی جی موٹروے کا کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ کا دورہ
آئی جی موٹروے کا کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ کا دورہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کوئٹہ اور حالیہ آپریشنل ہوئے سیکٹر N-50 قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا۔  انہوں نے  ہائی وے پر پہلا ٹکٹ خود ایشو کر کے انفورسمنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر قبائیلی عمائدین نے پگڑی پہنا کر آئی جی موٹر وے پولیس کا استقبال کیا۔ڈی ایل اے کے دورے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ویسٹ زون جاوید علی مہر، سیکٹر کمانڈر،بیٹ کمانڈر، پاک پی ڈبلیو ڈی اور نیسپاک کے نمائندوں نے شرکت کی۔نیسں پاک اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے نمائندوں نے آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود کو تعمیرات کے حوالے سے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔آ ئی جی خالد محود نے کنسٹرکشن میٹریل کا بغور جائزہ لیا اور کوالٹی کنٹرول پر زور دیا - انہوں نے ہدایت  کی کہ  تعمیرات کا کام باقاعدگی سے جاری رکھیں اور بروقت مکمل کریں۔

آئی جی موٹروے  نے  N-50 سیکٹر قلعہ سیف اللہ  میں بھی  روڈ یوزر کو پہلا ٹکٹ ایشو کرکے باقاعدہ انفورسمنٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر N-50 قلعہ سیف اللہ امداد اللہ شاہد نے آئی جی خالد محمود کو سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آئی جی خالد محمود نے سیکٹر کے احاطے, رہائش اور لاجسٹکس کا معائنہ کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -