شاداب خان اور کنزیٰ ہاشمی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہوگیا

شاداب خان اور کنزیٰ ہاشمی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہوگیا
شاداب خان اور کنزیٰ ہاشمی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہوگیا
سورس: Instagram

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی ایک انٹرویو میں شریک تھیں جہاں میزبان نے انکشاف کیا کہ کرکٹر شاداب خان انسٹاگرام پر کنزیٰ ہاشمی کو فالو کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف کنزیٰ کے لیے بھی حیرت کا باعث تھا تاہم اس پر اداکارہ نے کہا کہ ”شاید میں انہیں اچھی لگتی ہوں یا انہیں میرا کام پسند ہے، اس لیے انہوں نے مجھے فالو کر رکھا ہے۔“اس انکشاف کے بعد گزشتہ دنوں ایشیاءکپ کے ایک میچ کے دوران کنزا ہاشمی کو بھی سٹیڈیم میں دیکھا گیا، جس پر لوگوں نے شاداب خان اور کنزیٰ کے متعلق افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق میچ کے دوران کنزا ہاشمی نے قومی پرچم کے رنگ کا لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ کئی تصاویر میں ان کے ساتھ کچھ دیگر اداکارائیں بھی نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ کنزیٰ ہاشمی کی ایشیاءکپ کے دوران دبئی میں موجودگی پر انٹرنیٹ صارفین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر شاداب خان اور کنزیٰ ہاشمی باہم ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

جواد نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”میرے خیال میں کنزیٰ شاداب کے لیے ہی آئی تھی۔ کاش دونوں کی شادی ہی ہو جائے۔ بہترین جوڑی ہے۔“ مہوش ہاشمی نے لکھا ہے کہ ”کیا کنزیٰ ہاشمی اور شاداب خان کے مابین کچھ چل رہا ہے؟“

مزید :

کھیل -تفریح -