تقسیم ہندکے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار پولو کھیل کا انعقاد

تقسیم ہندکے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار پولو کھیل کا انعقاد
تقسیم ہندکے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار پولو کھیل کا انعقاد
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) 1947ءکے بعد پہلی بار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ’پولو‘ کا کھیل لوٹ آیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق مقبوضہ وادی میں 7دہائیوں بعد پولو کا پہلا میچ ضلع باندی پورہ میں گوریز سیکٹر کے قریب منعقد کرایا گیا۔ یہ میچ لائن آف کنٹرول کے قریب ہوا۔ یہ وادی بلندو بالا کوہ ہمالیہ میں واقع ہے اور سری نگر سے 123کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس وادی کی سطح سمندر سے بلندی 8ہزار فٹ ہے جو چاروں طرف سے برف پوش پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔ لائن آف کنٹرول کے قریب جس جگہ یہ میچ کرایا گیا ہے، وہاں لائن آف کنٹرول سے پارگلگت بلتستان کاضلع استور اور آزاد جموں و کشمیر کا ضلع نیلم واقع ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں شندور کے مقام پر پولو کا کھیل تسلسل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے تاہم مقبوضہ وادی میں 1947ءکے بعد یہ کھیل پہلی بار کھیلا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -