پنجاب میں گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر معطل کر دی گئی 

پنجاب میں گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر معطل کر دی گئی 
پنجاب میں گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر معطل کر دی گئی 
سورس: Twitter/@ETNCDGOP

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا سسٹم معطل کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محکمے کی طرف سے یہ سسٹم مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا۔ یہ بندش 11ستمبر سے 11دسمبر 2022ءتک رہے گی اور اس کے بعد یہ سسٹم دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ محکمے کو پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے بائیومیٹرک پر منتقل کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے عارضی طور پر بائیومیٹرک سسٹم کو معطل کیا گیا ہے۔پرانی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل میں پیچیدگیاں آنے سے یہ سسٹم کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں مینوئل رجسٹریشن سسٹم کی جگہ بائیومیٹرک سسٹم لاگو کیا گیا تھا۔