تھائی لینڈ میں بدھ مت کا ایک راہب ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی لے کرفرار ہو گیا

تھائی لینڈ میں بدھ مت کا ایک راہب ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی لے کرفرار ہو گیا
تھائی لینڈ میں بدھ مت کا ایک راہب ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی لے کرفرار ہو گیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں بدھ مت کا ایک راہب ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی لے کر رفو چکر ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے نخون سوان کے شہر تاک فا میں پیش آیا۔ اس راہب کی ایک شخص کے ساتھ گاڑی کی خریداری کے سلسلے میں بات ہوئی۔ دونوں شہر کے بس ٹرمینل سنٹر پر ملے اور دونوں کے درمیان 20ہزار بھات (تقریباً 1لاکھ 22ہزار روپے) میں سودا طے پا گیا۔
اس راہب نے شہری سے کہا کہ وہ پہلے گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو لے گا۔ شہری نے راہب کی مذہبی حیثیت کی وجہ سے اس پر اعتبار کیا اوراسے اکیلے ہی گاڑی دے کر ٹیسٹ ڈرائیو پر بھیج دیا اور پھر اس کا انتظار ہی کرتا رہ گیا۔راہب کی نوسربازی کا نشانہ بننے والے 29سالہ نوجوان کا نام سورنرام اونتا ہے، جس نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں یہ قصہ سنایا ہے ۔ پوسٹ کے آخر میں سورنرام لکھتا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ بھوتوں سے زیادہ راہبوں سے ڈرنے لگا ہے۔