عوامی جگہ پر جنسی تعلق کا الزام ، مقدمے کا سامنا کرنیوالی خاتون کے بارے ایک اور شرمناک انکشاف سامنے آگیا

عوامی جگہ پر جنسی تعلق کا الزام ، مقدمے کا سامنا کرنیوالی خاتون کے بارے ایک ...
عوامی جگہ پر جنسی تعلق کا الزام ، مقدمے کا سامنا کرنیوالی خاتون کے بارے ایک اور شرمناک انکشاف سامنے آگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں عوامی جگہ پر جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والی خاتون کے متعلق ایک شرمناک انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نکولا ہینڈرسن نامی یہ خاتون گزشتہ روز ٹیسائیڈ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوئی۔ اسے گزشتہ سال جولائی میں عوامی جگہ پر ایک مرد کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھا گیا تھا۔

پیشی پر عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل کچھ دیر وہاں ڈانس کیا تھا اور اسے وہاں آدمی کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھنے والوں میں ایک کم عمر لڑکا اور اس کی عمر رسیدہ دادی بھی شامل تھے جو اکٹھے تفریح کے لیے پارک میں آئے ہوئے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق پولیس کو نکولا کی اس حرکت کا علم اس وقت منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو سے ہوا تھا۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عدالت میں پیشی کے بعد اس خاتون نے باہر نکلتے ہوئے یہ شرمناک حرکت کی تھی کہ اس نے صحافیوں کی طرف دیکھتے ہوئے انہیں درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے قبیح اشارہ کر دیا تھا۔اس 47سالہ خاتون پر عوامی جگہ پر جنسی تعلق قائم کرنے کے علاوہ چوری اور دیگر کئی طرح کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔اس نے دوران تفتیش سینزبری اور ایلڈی کے سٹورز سے اشیاءچوری کرنے کا اعتراف بھی کر رکھا ہے۔

مزید :

برطانیہ -