بے باک بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے سابق بوائے فرینڈکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے 

بے باک بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے سابق بوائے فرینڈکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے 
بے باک بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے سابق بوائے فرینڈکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے 
سورس: Instagram/Screengrab

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بے باک ماڈل عرفی جاوید نے اپنے سابق بوائے فرینڈ پارس کلناوت کی ’جھلک دکھلا جا‘ سیزن 10 میں کارکردگی کی تعریف کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق عرفی اور پارس طویل عرصے تک تعلق میں رہے ہیں تاہم چند ماہ قبل ان کا تعلق ختم ہو گیا اور دونوں کو اس کے بعد کبھی اکٹھے نہیں دیکھا گیا۔ علیحدگی کے بعد پہلی بار عرفی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ’جھلک دکھلا جا ‘کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اس میں پارس کو بھی ٹیگ کیا۔

عرفی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ”تمہیں ترقی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت فخر ہو رہا ہے۔“عرفی نے اس کے بعد ایک اور انسٹاگرام سٹوری شیئر کی، جس میں پارس اپنی کوریو گرافر شویتا شاردا کے ساتھ ڈانس کر رہا ہوتا ہے۔ اپنی اس سٹوری میں عرفی نے لکھا کہ ”جھلک میں یہ میرے پسندیدہ ہیں۔“

مزید :

تفریح -