"اگر آپ کو نکالنے کا پلان بن چکا تھا تو پھر دھمکیاں کیوں دیں" کامران شاہد نے دلچسپ حقائق بیان کردیے

"اگر آپ کو نکالنے کا پلان بن چکا تھا تو پھر دھمکیاں کیوں دیں" کامران شاہد نے ...
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران شاہد کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو نکالنے کا پلان بن چکا تھا تو پھر انہوں نے کھڑے ہو کر جج کو دھمکی کیوں دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران شاہد نے کہا کہ اگر آپ پاپولر ہیں تو آپ کو ذمہ دار بھی ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ تڑیاں لگاتے پھریں، توہینِ عدالت کی کارروائی کے باوجود بہت ہی مشکل لگتا ہے کہ اب عمران خان جلسوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں نکالنے کا  پلان بن چکا تھا، اگر پلان بنا ہوا تھا تو آپ نے جلسے میں کھڑے ہو کر دھمکیاں کیوں لگائیں، اس طرح تو آپ خود پلان کا حصہ بنے، یہ پلان تو نہیں تھا کہ آپ کھڑے ہو کر دھمکیاں دیں، یہ تو آپ نے خود ہی کیا ہے۔