ایشیا ءکپ کا لا حاصل میچ، بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے ہرادیا

ایشیا ءکپ کا لا حاصل میچ، بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے ہرادیا
ایشیا ءکپ کا لا حاصل میچ، بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے ایشیا ءکپ کے  لاحاصل میچ میں افغانستان کی  ٹیم کو  101 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ افغان ٹیم8  وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 111 رنز ہی بنا پائی۔  اس میچ میں فتح کے باوجود دونوں ٹیمیں ایشیا  ءکپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 213 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں افغان بلے بازوں کے شروع میں ہی ہاتھ پاؤں پھول گئے اور وہ گلی کے بچے نظر آئے۔  افغانستان کے دونوں اوپنرز (حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز) کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے، ان کے علاوہ نجیب اللہ زردان بھی آج کے میچ میں کھاتہ نہ کھول پائے۔ 

افغانستان کی طرف سے  ون ڈاؤن آنے والے نجیب زردارن  وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے آخری وقت تک ٹیم کا بوجھ اٹھائے رکھا اور 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس میچ میں  بھارت کی طرف سے فاسٹ باؤلر بھونیشور کمار نے کریئر کی بیسٹ باؤلنگ کی اور  4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے ایک اوور میڈن بھی کروایا۔ ان کے علاوہ ارشدیپ سنگھ ، روی چندرن ایشون اور دیپک ہوڈا نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ سابق کپتان ویرات کوہلی  نے اس میچ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی پہلی سنچری سکور کی ، انہوں نے2019 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں یہ  پہلی سنچری سکور کی ہے۔  کوہلی  نے  انتہائی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 61 گیندوں پر 6چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اس میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے والے کے ایل راہول نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید :

کھیل -Breaking News -