تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ جیل سے رہا

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ جیل سے رہا
تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ جیل سے رہا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل کراچی  سے رہا ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ کو مقدمات میں ضمانت کے بعد عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔ان پر اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا، ان پر اس وقت 27 سے زائد مقدمات درج ہیں۔رہائی کے بعد جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔

مزید :

قومی -