"پی ٹی آئی کو بھاگنے کا موقع دینے کی ضرورت نہیں " ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر بلاول کا ردِ عمل

"پی ٹی آئی کو بھاگنے کا موقع دینے کی ضرورت نہیں " ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر ...
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے کو تحریک انصاف کو بھاگنے کا موقع قرار دے  دیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھایا کہ آخر عمران خان کب تک لاڈلہ رہے گا؟ انہوں نے کہا کہ ان کے ملتان اور کراچی کے امیدوار اچانک الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں۔وہ اپنے ان حلقوں کی خدمت شروع کرنے کے لیے بے تاب ہیں جنہیں طویل عرصے سے نمائندگی کے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آخری وقت میں انتخابات سے بھاگنے کا موقع فراہم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے موجودہ سیلابی صورت حال کے باعث قومی اسمبلی کے 10 اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -