نسیم شاہ کا 2 چھکوں والا بیٹ نیلام کرنے ، آدھے پیسے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

نسیم شاہ کا 2 چھکوں والا بیٹ نیلام کرنے ، آدھے پیسے سیلاب زدگان کو دینے کا ...
نسیم شاہ کا 2 چھکوں والا بیٹ نیلام کرنے ، آدھے پیسے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ  (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ہارا ہوا میچ 2 چھکے لگا کر جتوانے والے نسیم شاہ نے بیٹ نیلام کرنے اور آدھی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محمد حسنین اور نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ نسیم شاہ نے گزشتہ روز جس بلے سے 2 چھکے لگائے تھے وہ محمد حسنین کا تھا۔ حسنین نے یہ تاریخی بلا اپنے ساتھی باؤلر کو تحفے میں دے دیا۔ بلے کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد نسیم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ اسے نیلام کریں گے اور اس سے حاصل ہونے والی نصف آمدنی سیلاب زدگان کو عطیہ کریں گے۔

مزید :

کھیل -