وفاقی وزیر ساجد طوری  کا ٹیکسلا اور اسلام آباد میں زیر تعمیر لیبر کمپلیکس اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

 وفاقی وزیر ساجد طوری  کا ٹیکسلا اور اسلام آباد میں زیر تعمیر لیبر کمپلیکس ...
 وفاقی وزیر ساجد طوری  کا ٹیکسلا اور اسلام آباد میں زیر تعمیر لیبر کمپلیکس اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے  زیر تعمیر لیبر کمپلکس ٹیکسلا اور لیبر کالونی اسلام آباد کا دورہ کیا اور کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کالونیوں کی تعمیر، تکمیل اور مزدوروں کو بروقت حوالگی میں تاخیر پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور احکامات جاری کئے کہ اکتوبر کے آخر تک تیار مکانات اور فلیٹس کو لیبرز کے حوالے کریں۔ 
ساجد حسین طوری نے کہا کہ لیبر کمپلکس ٹیکسلا 500 کشادہ فیملی فلیٹس پر مشتمل ہے اور اسلام آباد لیبر کالونی 1008 فلیٹس پر مشتمل ہے جہاں 500 مکانات اس وقت زیر تعمیر ہیں جو جلد مکمل ہونگے۔ 
انہوں نے کہا کہ صنعتی ورکرز اور مزدوروں کو مکان دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، اکتوبر کے آخر تک تمام مکمل شدہ فلیٹس اور ہاؤسنگ یونٹ لیبرز  کے حوالے کیے جائیں گے۔ ہر ایک کو روٹی، کپڑا اور مکان مہیا کرنا پیپلزپارٹی کا نعرہ اور خواب ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں غریب اور مزدور ​​طبقے کو گھر فراہم کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جلد دیگر شہروں اور خاص کر انڈسٹریل زونز میں مزید لیبرز کالونیاں بنائی جائیں گی۔ 

مزید :

قومی -