حسن علی نے سنچری بنانے پر ویرات کوہلی کی تعریف کردی

حسن علی نے سنچری بنانے پر ویرات کوہلی کی تعریف کردی
حسن علی نے سنچری بنانے پر ویرات کوہلی کی تعریف کردی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے افغانستان کے خلاف بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی سنچری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرویرات کوہلی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ عظیم کھلاڑی واپس آگیا ہے۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ایشیا کپ 2022 کے میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 61 گیندوں پر ناقابل شکست 122 رنز بنائے۔انہوں نے 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بناکر اپنی ٹیم کا سکور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 تک پہنچایا۔

مزید :

کھیل -