قرآن راہ نجات اور آخرت میں کامیابی کا زریعہ ہے،مولانا فیاض

Sep 08, 2024

چکدرہ (تحصیل رپورٹر) قرآن رہ نجات اور آخرت میں کامیابی کا زریعہ ہے، دنیا و آخرت کی کامیابی دین کے تابع زندگی گزارنا ہے ان خیالات کا اظہار مولانا فیاض کریم نے بلال مسجد ترء باڈوان میں مولانا صلاح الدین مظہری کی نگرانی میں ناظرہ و تجوید کے ساتھ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کی دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے مولانا عبد الوہاب مظہری نے بھی خطاب کیااپنے خطاب میں مقررین نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے روشناس کرائیے، قرآن ایک مکمل ظابطہ حیات ہے  دنیا و آخرت کی کامیابی دین پر مکمل عمل کرنے میں ہے اور اس کامیابی کا راستہ قرآن سے شروع ہوتا ہے۔

مزیدخبریں