محسن نقوی کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، معاہدے کے بارے میں گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابط ہوا جس میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل2 رکنی حکومتی وفد منصورہ آئے گا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرے جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔