پی ٹی آئی سندھ کے کارواں کو قاضی احمد کے پاس روک دیا گیا: حلیم عادل شیخ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر تحریکِ انصاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے کارواں کو قاضی احمد کے پاس روک دیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی سندھ کے کارواں کو قاضی احمد پر فلسطین کے حق میں احتجاج کا بتا کر روڈ بلاک کر کے روک دیا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ پہلے ہمیں پولیس کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تھی، اب لگتا ہے پلانٹڈ احتجاج کر کے تصادم کروانا چاہتے ہیں۔
صدر تحریکِ انصاف سندھ نے مزید بتایا کہ ہم پُرامن طریقے سے قاضی احمد کے پاس موجود ہیں۔