بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکستان نیوی ڈے پر پیغام 

بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکستان نیوی ...
 بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکستان نیوی ڈے پر پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان نیوی ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور پاک بحریہ کوسلام پیش کرتے ہیں۔ پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔قوم پاکستان نیوی کے جانبازوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔  8ستمبر کادن پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 1965اور1971 میں پاک بحری نے دشمن کو ناکوں چنے چپوائے۔ پاک بحریہ کے جانبازوں نے جنگ کے دوران سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔  دفاع وطن میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  پاکستان نیوی خطے میں باصلاحیت اور متحرک پروفیشنل بحری فورس بن کر اُبھری ہے۔