سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں  ایک 20 سالہ نوجوان شیو راج کے سر پر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا بھوت سوار تھا، کچھ الگ کرنے کی خواہش میں نوجوان نے سانپ کو منہ میں لے کر ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس میں یہ  بھی بتایا گیا ہے کہ شیو راج اور اس کے والد سانپوں کو مار کر روزی کماتے ہیں، کوبرا کو بھی دونوں نے پکڑا اور شیوراج کے والد نے ویڈیو بناتے وقت اسے سانپ کو منہ میں رکھنے کو کہا۔

نوجوان کی سانپ کو منہ میں لینےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے کافی لمبے سانپ کو منہ میں رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران سانپ نے منہ میں کاٹ لیا جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -