جڑانوالہ میں لاوارث زندہ شخص وارڈ سے مردہ خانے منتقل

جڑانوالہ میں لاوارث زندہ شخص وارڈ سے مردہ خانے منتقل
جڑانوالہ میں لاوارث زندہ شخص وارڈ سے مردہ خانے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسانوں کے ساتھ مبینہ طور پر جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جانے لگا ہے۔

آج نیوز کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک لاوارث زندہ شخص کو رات گئے وارڈ سے اٹھا کر مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا۔

لاوارث شخص کی مردہ خانہ میں پڑی لاش کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ مریض کہتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسانوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور انتظامیہ کا ناروا سلوک معمول بن چکا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ہونے والا سلوک افسران اور ڈاکٹروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔