عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے، سلمان اکرم راجہ

Sep 08, 2024 | 07:18 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک چٹان کی طرح کھڑا ہے، کوئی جیل اتنی بڑی نہیں جو بانی پی ٹی آئی کے سحر کو روک سکے، یہ جدوجہد آزادی کیلئے ہے جوجاری رہے گی۔

سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب  میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد ہمارے درمیان ہونگے،عوام جبر کی دیوار کو گرائیں گے، پاکستان کی آزادی کی ضمانت عوام ہیں۔

مزیدخبریں