اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سنگجانی میں پنڈال سجایا ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دیا گیا وقت بھی ختم ہوچکا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا جس کے باعث ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔