طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نےطیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات کے دوران جیوفینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ کرلیےہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جائے وقوع پر لگے سیف سٹی کیمرے خراب تھے تاہم پولیس نے سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے 60 موٹرسائیکلز کوبھی شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ پولیس جائے وقوع کے گردو نواح کی فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ 2 ستمبر کو لاہور میں تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ کرکے امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد مقدمے میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کیا گیاتھا۔