رانا ثنا اللہ نے علی امین گنڈاپور کو 2نمبر آدمی قراردیدیا

Sep 08, 2024 | 10:39 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کو 2نمبر آدمی قراردیدیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور 2نمبر آدمی ہیں، ان کے دو چہرے ہیں،اگر یہ اس زبان میں بات کریں گے تو ہم جواب دینا جانتے ہیں،اس قسم کی سیاست اور جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے،اب انہوں نے کہاہے کہ لاہور میں جلسہ کرنے جارہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا کہ اگر اداروں کو اپنی اداروں میں رہنا چاہیے تو کیا سیاسی جماعتوں کو نہیں رہنا چاہیے؟یہ آئیں اٹک پل کراس کرکے دکھائیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے2ہفتوں کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، سنگجانی میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  2ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو خود رہاکریں گے۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے،این آر او دینے کا 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟  آئین کی پاسداری نہ کی گئی، قانون کو توڑا گیا،  جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔

مزیدخبریں