کراچی میں نجی ٹی وی کے اینکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی کےنیوز اینکر عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شارع فیصل آواری ٹاور کے قریب کار حادثے میں جاں بحق جوان کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی،حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ نجی ٹی وی کے نیوز اینکر تھے،ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد عبداللہ کی لاش ہسپتال میں منتقل کی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔