پنڈی بھٹیاں ، سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع

Sep 08, 2025 | 11:11 AM

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آ لائن)پنڈی بھٹیاں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی ادارے 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔

سیلابی پانی سے متاثرہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا ہے، پنڈی بھٹیاں کے متاثرہ دیہاتوں میں سکول متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لے کر کھولے جائیں گے۔

سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان 8 ستمبرسے 12 ستمبر تک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کی وجہ سے بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کیا ہوا ہے، کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں