عورت کو دھوکہ دینا ناممکن
نیویارک (نیوز ڈیسک)کہتے ہیں عورت کو دھوکہ دیکر بچنا آسان کام نہیں۔ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کی ایک خاتون نے اپنی ثابت قدمی سے یہ بات سچ کر دکھائی۔ 52کیتھرین انڈر ووڈ 20سال سے اس شخص کا بھیس بد ل بدل کرپیچھا کر رہی ہے جس نے اسے محبت کے جال میں پھنساکر لوٹ لیااور عدالتی حکم کے مطابق وہ اس کا 16لاکھ ڈالر (قریباً 16کروڑ پاکستانی روپے) کامقروض ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیتھرین 1994میں ایک تفریحی مقام پر کام کرتی تھی بدیمیر ڈراکیولک نامی آدمی سے شناسائی ہوگئی۔اس شخص نے اسے محبت کے جال میں پھنسالیا اور پھر اس سے رقم ادھار مانگنا شروع کردی۔ اس نے کیتھرین کو بتایا کہ وہ ایئر فورس کے ایک خفیہ منصوبے پر کام کر رہا ہے اور کامیابی کی صورت میں اسے ایک کروڑ ڈالر ملیں گے۔ ان کے درمیان عشق چلتارہا اور خاتون اسے پیسے دیتی رہی یہاں تک کہ وہ قریباً چار لاکھ ڈالر کا مقروض ہو گیا۔ کیتھرین اپنے بھائی سے بھی رقم ادھار لے کر ڈرا کیولک کو دیتی رہی۔ جنوری 2000 ء میں ڈراکیولک نے کھیترین کو واشنگٹن بلایا کہ وہ حکومتی پراجیکٹ ختم کرکے اس کے پیسے واپس کرنے کی تیاری کررہا ہے۔کیتھرین وہاں پہنچ کر دس دن تک انتظار کرتی رہی لیکن وہ نہ آیا کیتھرین نے اس کے ایک دوست (جس سے وہ مل چکی تھی) رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ ڈراکیولک نے تو ایئر فیلڈ پر دس سال سے کام نہیں کیا۔ بالآخر کیتھرین نے ڈراکیولک کو جون 2000 ء میں ایک جگہ ٹینس کھیلتے پکڑ لیا جبکہ اس نے بتایا تھا کہ وہ پراجیکٹ میں مصروف ہے۔2001میں کیتھرین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ لیکن سماعت شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ڈراکیولک نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ جس وجہ سے سماعت روک دی گئی۔ آخرکار تین مقدموں کے بعد (جو کہ تینوں کیتھرین نے جیتے) 2012 ء میں عدالت نے ڈر اکیولک کو حکم دیا کہ وہ کیتھرین کو 16لاکھ ڈالر ادا کرے۔ اس کے باوجود کیتھرین کو رقم اد انہیں کی گئی۔ڈر اکیولک کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں وہ گزشتہ دس سال سے بھیس بدل بدل کر اس کا پیچھا کررہی ہے اور اس کی زندگی کے بار ے میں ایک ایک تفصیل ریکارڈ کر رکھی ہے۔ کیتھرین کا کہنا ہے کہ اس تعاقب نے اسے دو مرتبہ ٹینشن کے باعث ہسپتال پہنچادیا ہے او وہ اس معاملے کا پیچھا نہیں چھوڑنے والی۔ ڈرا کیولک دراصل میڈیکل آلات ایجا کرتا ہے اور اس کی چند ایک ایجادات نے اسے خاصہ مالی فائدہ پہنچایا ہے لیکن وہ کسی طرح اپنا پیسہ عدالت کی نظروں سے چھپانے میں کامیاب ہوہ گیا ہے۔ کیتھرین کا کہنا ہے کہ اس کے تعاقب میں وہ کبھی ویئرس اور کبھی ٹیچر بن کر روزی کماتی رہی ہے۔ اب چاہے کچھ ہو جائے وہ اپنا پیسہ واپس لئے بغیر اس شخص کی جان نہیں چھوڑے گی۔